کراچی: دیدہ زیب اور جدید لباس کی دلدادہ خواتین صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مصروف کاروباری علاقے صدر میں خواتین کے کپڑوں کی سلائی کی دکان چلانے والی ٹرانس جینڈرز کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
خواتین کے لیے دیدہ زیب اور جدید تراش خراش والے لباس تیار کرنے والی ٹیلر شاپ کی بانی 35 سالہ جیا نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین خوشی سے مرد حضرات کے بجائے انہیں کپڑے سلوانے کے لیے دی جاتی ہیں۔
جیا کا کہنا تھا کہ کراچی میں عام طور پر خواتین کے کپڑے سلائی کرنے والے زیادہ ترمرد حضرات ہیں جبکہ بعض خواتین مرد حضرات کو کپڑے دیتے وقت پریشانی کا شکار رہتی ہیں مگر ان کی جانب سے دکان کھولے جانے کے بعد خواتین کی پریشانی کم ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیا کی دکان پر آنے والی خواتین کسٹمرز کا کہنا تھا کہ وہ مرد درزیوں کے مقابلے مخنث افراد کی دکان پر خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









