رمضان المبارک میں افطار میں بھانت بھانت کے پکوان دستر خوان کی شان بڑھاتے ہیں لیکن اگر تلی ہوئی اشیاء نہ ہوں تو دستر خوان کا پھیکا پھیکا سا لگتا ہے اور اگر بات کی جائے نئی نئی چیزوں کی تو ان میں چکی مکی ایک نیا اضافہ ہے۔

چکن قیمے ، مصالحوں اور کریم سے تیار چکی مکی کھانے والوں کو اپنے ذائقے کے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔یہ چکی مکی کیا، کیسے بنتی ہے اور کراچی میں کہاں دستیاب ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
جی آر کیٹرنگ
محمود آباد 6 نمبر پر قائم جی آر کیٹرنگ شہریوں کو مزیدار چکی مکی تیار کرکے سال بھرشہریوں کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے اور ماہ رمضان میں تو یہاں تیار کی جانیوالی چکی مکی پورے شہر میں فراہم کی جاتی ہے۔

جی آر کیٹرنگ عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے 12سال پہلے چکی مکی تیار کرنا شروع کی تھی اور آج پورے شہر میں لوگ بہت شوق سے چکی مکی کھانے کیلئے آتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہم مانڈہ لیتے ہیں ،چکن قیمہ میں چیز ،کیچپ اور مصالحے شامل کرکے مکس کرتے ہیں اور اس کو ہلکی آنچ پر فرائی کرکے صارفین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








