ہرارے: تیسرے ٹی ٹوئنٹی اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جبکہ آج تیسرا اور فائنل میچ ہے۔
ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں اچھا پرفارم کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، ایف آئی اے نے4 افسران کو طلب کرلیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








