اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی میں تعینات پولیس اہلکار نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آڑھتی کے کہنے پر 12 سالہ مزدور بچے کو ہتھکڑی لگادی، 12 سالہ صائم دو گھنٹے تک خوف سے روتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار نے بچے کے والد اور آڑھتی کے درمیان لین دین کے تنازع پر بچے کو ہتھکڑی لگائی تھی تاہم تاجروں کی مداخلت بچے کو پولیس کی قید سے رہائی ملی۔
فروٹ منڈی کے تاجروں کی شکایت پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے اہلکار کر معطل کر کے لائن حاضر کردیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
تھانہ سبزی منڈی پولیس کا کہنا ہے کہ جو اہلکار بھی اختیارات سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ مذکورہ اہلکار کے خلاف انکوائری خود ایس ڈی پی او کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 12 سالہ صائم فروٹ منڈی میں محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کو پیٹ پالتا ہے جبکہ اس کے والد نے دوسری شادی کے باعث اپنی پہلی بیوی اور بچوں سے لاتعلقی اختیار کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا، بلاول بھٹو زرداری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








