لاہور: موسیقار اذان سمیع خان نئے ڈرامہ سیریل میں اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ پراجیکٹ میں عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان علی خان سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ پردہ اسکرین پر دکھائی دینگے۔
موسیقار اذان علی خان اس وقت اسلام آباد میں اسی پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، امید ہے کہ کہ اگست میں یہ سیریل نشر ہوگا۔
فروری میں موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم کا پہلا گانا ’میں تیرا‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی تھی۔’میں تیرا ‘ کے بول اذان سمیع خان نے خود تحریر کیے ہیں جب کہ اس کی ویڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الدین تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی سولو البم کے ٹائٹل ٹریک کے بارے میں گلوکار اذان سمیع کا کہنا ہے کہ یہ گانا میری ذاتی کہانی پر مبنی ہے،میری کوشش تھی کہ سننے والوں کو اپنی کہانی بتائی جائے اسی لیے اپنا سولو البم ریلیز کیا ہے۔