عائشہ عمر کا شفقت محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرمایوسی کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

Shafqat Mehmood

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے لئے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والی زبان پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔

عائشہ عمر نے طلباء کے پیغامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ شرمناک عمل ہے، کیا ہم اس طرح کی قوم کو پال رہے ہیں؟۔

آپ کسی چیز سے اتفاق نہیں کرتے تواس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو توہین آمیز اور برتاؤ کریں۔ ہمیں واقعتاً بہت ساری چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ آکسیجن کی سپلائی ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ ویکسین بھی تقریبا ختم ہوگئی ہے۔ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔جتنا ممکن ہوسکے صاف اور صحت مند غذا کھائیں۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کی امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے پر شفقت محمود کی تعریف

عائشہ عمر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنی خوراک میں وٹامنز کو شامل کریں،اپنی پریشانی یا دباؤ کو کم کرنے کے لئے عبادت اور ورزش کریں۔ اداکارہ نے الگ سے ایک پیغام میں سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

Related Posts