کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کینجھر جھیل، مکلی، گورکھ ہل اسٹیشن، موہن جو دڑو سمیت صوبے کے تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے 15 مئی تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








