اسلام آباد:فلپائن نے بھارت کے بعد پاکستان سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والوں پر پابندی لگادی ہے۔
فلپائنی حکام کے مطابق پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والوں پر پابندی لگانے کا مقصد بھارتی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں ان ممالک سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 7 مئی سے 14 تک کیلئے ہو گا۔پابندی کورونا کے خطرات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلپائن نے 2 روز قبل ہی بھارت سے آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی لسٹ میں مزید کچھ ممالک کا نام شامل کیا ہے۔