حیدرآباد، کورونا وباء سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 30ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh cabinet approves amendment to police rules

حیدرآباد:سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وباء سے جاں بحق پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعداد 30 ہو گئی، اہلکاروں کو وبا سے بچانے کے لیے ویکسی نیشن جاری ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیلتھ ورکرز کے ساتھ فورسز کے جوان بھی صف آرا ہیں۔شدید گرمی میں کورونا وائرس سے آگہی مہم ہو یا ایس اوپیز پر عمل درآمد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوان آپ کو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں اب تک 6 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 30 افسران جان کی بازی ہار گئے۔

ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق حیدر آباد واحد ضلع ہے جہاں 4 ہزار سے زائد پولیس فورس کے اہلکاروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان کی فیملی کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کے شکار کئی افسران اب بھی آئسولیشن میں ہیں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد صحت یاب ہو کر پھر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پولیس کے جوانوں اور افسران پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق

Related Posts