دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 48لاکھ افراد متاثر، 34 لاکھ 18ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 34 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 48 لاکھ 97 ہزار 833افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 34 لاکھ 18ہزار 661افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 1 ہزار 9افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 76لاکھ 24 ہزار 676ہے۔1 کروڑ 75لاکھ 23ہزار 667مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 38لاکھ 54 ہزار 496افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 37لاکھ 74ہزار 945 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 54لاکھ 95 ہزار 144افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار 184 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 19 ہزار 856 شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 104 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق

Related Posts