اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار 184 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 19 ہزار 856 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 104 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 4 ہزار440 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 951 ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 549 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 41 ہزار 771 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 339 ہوگئی۔ سب سے زیادہ کورونا سے پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 29 ہزار 913 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 1 ہزار 247، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 27 ہزار 609 جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 64 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 552 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 360 جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 439 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہزار 563 افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 827، اسلام آباد میں 735، آزاد کشمیر میں 519، بلوچستان میں 270 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، وزیراعظم دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








