کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز کھلاڑیوں اور لیگ کے مداحوں کے لیے بہت خوش آئند خبر ہے،ہم نے کراچی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کیا اور اب متحدہ عرب امارات پر بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ لیگ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، متحدہ عرب امارات میں زلمی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے اور وہاں کی کنڈیشنز ہمیشہ زلمی کے لیے موزوں رہی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود ای بیایل پی ایس ایل 6 کےبقیہ میچز کا انعقاد بہت بڑا اقدام ہے، یو اے ای میں کرکٹ سے کئی حسین یادیں وابستہ ہیں،یونائیٹڈ نے یہاں کھیلا گیا ایڈیشن 2016 جیتا تھا، 2017 میں ایونٹ کے دوران عمدہ کارکردگی کی بدولت مجھے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی میچز میں ہماری کارکردگی متاثرکن نہیں رہی تاہم ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں بہترین غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنے کے بعد اب ہمیں متحدہ عرب امارات میں بہتر کھیل کی امید ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لیے کراچی لیگ چیلنجنگ رہی تاہم لیگ کے التواء سے قبل آخری میچ میں ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا، ہم اسی اعتماد کے ساتھ یو اے ای کے میدانوں کا رخ کریں گے، وہاں کی پچز اور کنڈیشنز ہمیشہ ہمارے لیے سازگار رہتی ہیں۔