کراچی: روایتی فلسطینی اسکارف کو کیفیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فلسطین کے مقصد اور جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یومِ کیفیہ 11 مئی کو بھی منایا جاتا ہے۔
فلسطینی اسکارف فلسطینی قوم پرستی کی علامت بن چکا ہے، جو 1936–1939 میں فلسطین میں عرب بغاوت سے شروع ہوا تھا۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے باہر اس اسکارف نے اسرائیل کے ساتھ تنازعہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے کارکنوں میں سب سے پہلے مقبولیت حاصل کی اور وہ فلسطینی یکجہتی کا مظہر بن چکا ہے۔

ایک فلسطینی اسکارف یا کیفیہ عربی کا ایک روایتی شاہکار ہے۔ تاہم، یہ ہمارے ملک میں طویل عرصے سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ اس اسکارف کو فیشن کے طور پر گردن اور سر دونوں پر پہنا جاسکتا ہے، جبکہ فلسطینی اسکارف باندھنے کے مختلف طریقے ہیں۔
بدقسمتی سے، فلسطین کی جدوجہد آزادی کی علامت کی مقامی تیاری آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے،کیونکہ تر کیفیہ پوری دنیا میں اور یہاں تک کہ فلسطین،چین اور ہندوستان میں فروخت ہوتا ہے۔ فلسطین میں آج اس کی صرف ایک فیکٹری باقی رہ گئی ہے۔
حالیہ برسوں میں، کیفیہ فیشن کے رجحان میں تبدیل ہوچکا ہے اور ایک طویل عرصے سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ یہ ”فیسٹیول فیشن” یا 2000 کی دہائی میں عام طور پر میوزک فیسٹیول میں پہنی جانے والی اشیا کا حصہ بن گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں










