لاہور:نامور اداکارہ ثنافخر کا کہنا ہے کہ نئی شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ”تیری بے حسی‘ میں اپنے کیرئیر کا منفرد کردارادا کیا ہے۔
ثناء فخر نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کاموضوع انتہائی اچھوتا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لے گا۔ اس ڈرامے کے کردار کو میں نے انتہائی دل جمی سے ادا کیا ہے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا میں اس وقت کراچی میں بننے والی تین ڈرامہ سیریلز کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں جبکہ ”تیری بے حسی ”سمیت دو ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں۔
ثناء فخر نے کہا کہ اب تک متعدد ڈرامہ سیریلز میں کردار ادا کر چکی ہوں لیکن ڈرامہ سیریل ” تیری بے حسی ”میں جو کردار نبھایا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے کردار حقیقی معنوں میں انصاف کیا ہے، مگر اس بات کا حتمی فیصلہ میرے چاہنے والے ڈرامہ دیکھنے کے بعد کریں گے۔