عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا
عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

کراچی: مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر عائزہ خان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کا آغاز ان کے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ سے ہوتا ہے جس پر گیتی نام لکھا ہوا ہوتا ہے۔

عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے پس منظر میں ایک بھارتی گانا چل رہا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو تھی جس پر عائزہ خان کا یوزر نیم ”گیتی پرنسس“ لکھا ہوا ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ٹک ٹاک پر گیتی پرنسس کو فالو کریں۔ عائزہ خان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عائزہ خان نے یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسس کے نام سے بنایا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مختلف پیجز پر اس بات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ دراصل اپنے نئے پراجیکٹ کے لیے بنایا ہے جس میں وہ ”گیتی پرنسس“ نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے نہ تو یہ بتایا کہ انہوں نے گیتی پرنسس کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کیوں بنایا اور نہ ہی اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیل بتائی۔ اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس حوالے سے بیان کا انتظار کیا جارہا ہے۔

Related Posts