اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا کاروبار، ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لئے اچھا دن، مزید 5 حدیں بحال ہوگئیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لئے اچھا دن، مزید 5 حدیں بحال ہوگئیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے آج اچھا دن ثابت ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 511.65 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس میں مزید 5 حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 46400، 46500، 46600، 46700، 46800 کی حدیں شامل ہیں۔

آج کاروباری روز (بدھ) کے اختتام کے موقع پر انڈیکس 46812.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 1.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 30 کروڑ 62 لاکھ 72 ہزار 522 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مزید 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔جبکہ ملک بھر میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہو گیا اور نئی قیمت 154 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts