تصویر کہانی: بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کا شکار اداکارہ ڈراموں کی ٹاپ ہیروئن کیسے بنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

روپالی گنگولی
(فوٹو: آن لائن)

ٹی وی انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی بھارتی فنکارہ روپالی گنگولی کا فلمی سفر آسان نہیں رہا بلکہ کئی تلخ تجربات سے بھرپور تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب اداکارہ نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ میں ان کا تجربہ انتہائی اذیت ناک رہا۔ جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے رجحان نے انہیں فلموں سے کنارہ کشی پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روپالی گنگولی آج ٹیلی ویژن کی صفِ اول کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں، جبکہ مقبول ڈرامہ سیریل ’’انوپما‘‘ نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اگرچہ اس وقت وہ چھوٹے پردے پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، لیکن انہوں نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ فلمی دنیا میں ان کا سفر خوشگوار نہیں رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rupali Ganguly (@rupaliganguly)

میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران روپالی گنگولی نے واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ حقائق کی وجہ سے انہوں نے سوچ سمجھ کر بالی وڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔اس دور میں فلمی ماحول ایسا تھا کہ انہوں نے مزید مواقع تلاش کرنے کے بجائے خود کو اس دنیا سے الگ کر لینا ہی مناسب سمجھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manish Naggdev (@manishnaggdev)

انٹرویو کے دوران روپالی گنگولی نے کہا کہ اُس وقت لوگ ان کے ٹیلی ویژن کا رخ کرنے کے فیصلے کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ فلموں میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی لوگوں نے انہیں ناکام اداکارہ بھی قرار دیا جبکہ فلموں میں کام کے بدلے سمجھوتے یعنی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی باتیں عام تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rupali Ganguly (@rupaliganguly)

روپالی گنگولی نے کہا کہ یہ ایک ایسی تلخ حقیقت تھی جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں تھا، کیونکہ پورا ماحول اسی گندگی سے متاثر دکھائی دیتا تھا۔ممکن ہے کچھ اداکاراؤں کو ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو، لیکن ان جیسے کئی لوگوں نے اس کا براہِ راست تجربہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jyoti Mukerji (@jyotimukerji)

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ تھی کہ فلمی پس منظر رکھنے کے باوجود صرف اس لیے انہیں ناکام سمجھا گیا کیونکہ انہوں نے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا اور ٹی وی انڈسٹری میں اپنی نئی پہچان بنانے کا حوصلہ مند فیصلہ کیا جہاں انہیں سراہا گیا اور جلد  وہ ٹی وی کی مقبول ترین اور محبوب ترین اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by StarPlus (@starplus)

واضح رہے کہ روپالی گنگولی کے کیرئیر کا اصل موڑ مشہور شو ’’سارابھائی ورسز سارابھائی‘‘ ثابت ہوا، جہاں ان کے کردار ’’مونیشا‘‘ کو بے حد پسند کیا گیا۔ بعد ازاں سپر ہٹ ڈرامہ ’’انوپما‘‘ نے کامیابی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اسی ایک شو نے انہیں گھر گھر میں پہچان دلائی، اور آج وہ ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

Related Posts