راولپنڈی :پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن میں بے ضابطگیاں،راولپنڈی میں نان رجسٹرڈ ویکسین سینٹر کا انکشاف ، ایک ماہ سے ویکسین لگوانے والوں کا ریکارڈ غائب، نادرا سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کاسامنا، شہریوں نے مشیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
ایک ماہ سے زائد عرصہ تک بڑی تعداد میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے باوجود ابھی تک کسی بھی شہری کو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں کیا گیا اورکسی بھی شہری کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن بھی نہیں کی گئی ۔
یہ انکشاف اس وقت ہوا جب شہریوں نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مذکورہ سینٹر سے رابطہ کیا تو شہریوں کو سینٹر پر موجود اہلکاروں نے جواب دیا کہ آپ کا ڈیٹا نادرا کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہوسکا، یہ جواب سن کر تمام شہری پریشان ہوگئے۔
مزید پڑھیں:کورونا ویکسین کی شرط، نادرا کا سرٹیفکیٹ کیسے ملے گا ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








