اسلام آباد :ملک میں یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13 سے 18 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا،پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو پیشگی آگاہ کردیا۔
گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 22-2021میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے۔ اس حوالے سے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو پیشگی آگاہ کردیا ہے کہ قیمتیں بڑھیں گی۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیا کہ اگر ٹیکسز واپس نہ لیے گئے تو پھر یکم جولائی سے گھی اور تیل 13 سے 18 روپے تک مہنگا ہوجائے گا جس سے عام طبقہ متاثر ہوگا۔پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ معاملہ خزانہ کمیٹی میں بھی اٹھایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال، پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








