کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے باعث مشہور ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصویر شیئر کردی، مگر یہ نہیں بتایا کہ یہ تصویر کس کی ہے۔
انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک عورت کا اوردوسرا کسی شخص کا ہاتھ ہے، دونوں نے اپنے ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں تاہم حریم شاہ نے کچھ بھی نہیں لکھا جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ ہاتھوں موجود انگوٹھیاں منگنی کی ہیں یا نہیں۔ اور نا ہی انہوں نے یہ بتایا کہ تصویر میں موجود دوسرا ہاتھ کس شخص کا ہے۔مداحوں کو اس تصویر نے کشمکش میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بتایا تھا کہ ان کی اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی بات پکی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک کی ایک اور مشہور جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔اس لئے یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ حریم شاہ نے بھی منگنی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گن گانے لگے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








