ممبئی:بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے، بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سجل علی خوبصورتی سے متاثر ہوگئیں۔
سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو گہرے پنک خوبصورت لباس کے ہمراہ سلور جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں مداحوں نے پسند کا اظہار کیا وہیں پاکستانی شوبز شخصیات سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








