اسلام آباد: اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملکی داخلی وخارجی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، پرویزخٹک، بابراعوان، معیدیوسف، شیخ رشید،بلاول بھٹو، پرویزاشرف، رضاربانی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔