انجلینا جولی اور ویکنڈ کے مراسم پر سوالات اٹھنے لگے، کیا دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

انجلینا جولی اور ویکنڈ کے مراسم پر سوالات اٹھنے لگے، کیا دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں؟
انجلینا جولی اور ویکنڈ کے مراسم پر سوالات اٹھنے لگے، کیا دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں؟

ہالی ووڈ فلم میلافیسنٹ میں سینگ لگا کر اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ انجلینا جولی اور امریکی ریپر ویکنڈ کے مراسم پر سوالات اٹھنے لگے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ستارے آپس میں شادی کیلئے تیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی اور گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار ویکنڈ مبینہ طور پر ایتھوپیا سے ہی آپس میں رابطے میں ہیں۔ قبل ازیں ویکنڈ نے اعلان کیا تھا کہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام امریکا سے اشتراک کر رہا ہوں۔

بلائنڈنگ لائٹس میں گلوکاری کے جوہر دکھانے والے ویکنڈ نے کہا کہ میں ایتھوپیا میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ دے رہا ہوں جہاں حکومت اور خطے کے عناصر کے مابین محاذ آرائی کے باعث نقصِ امن کا خدشہ ہے۔

آج سے 16 سال قبل 2005ء میں انجلینا جولی نے اپنی 16 سالہ بیٹی زہارا کو گود لیا اور اس کے نام سے زہارا پروگرام شروع کردیا جس کا آغاز مشرقی و افریقی ملک میں خواتین کی مدد کیلئے کیا گیا۔

دوسری جانب ویکنڈ نے بھی ایڈم سینڈلر کی ایک پیشکش میں اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کردئیے ہیں اور حال ہی میں دونوں فنکاروں نے اعلیٰ سطحی اطالوی ریسٹورنٹ میں ملاقات کی اور کئی گھنٹے ایک ساتھ گزارے۔

گھنٹوں جاری رہنے والی ملاقات پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اور ویکنڈ کے مابین کوئی نہ کوئی کھچری پک رہی ہے تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قبل ازیں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے لئے خاتون ساتھی کی تلاش شروع کردی تھی۔

مردوں میں عدم دلچسپی کے باعث ہالی ووڈ فنکارہ کی نجی زندگی سے متعلق کئی افواہیں بھی زیر گردش رہیں تاہم گزشتہ برس اپریل کے دوران یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ انجلینا نے خاتون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی کو بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد خاتون ساتھی کی تلاش

Related Posts