جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 38لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 39 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 18کروڑ 38لاکھ 98 ہزار 558 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 39لاکھ 81ہزار 135افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا سے متاثرہ 78ہزار 114افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 15لاکھ 96ہزار437ہے۔کورونا کے1 کروڑ 15لاکھ 18ہزار 323مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 16 کروڑ 83لاکھ 20ہزار 986افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 45لاکھ 80ہزار 198افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 5لاکھ 2ہزار 362افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 21 ہزار161افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 1ہزار 68افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 86لاکھ 87ہزار 469افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 22ہزار68انتقال کر گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 379 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار27 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 85ہزار198 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








