کوشش ہوتی ہے کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں، عائزہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

کوشش ہوتی ہے کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں، عائزہ خان
کوشش ہوتی ہے کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں، عائزہ خان

لاہور:پاکستان کی معروف خوبرواداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ نہیں لگواناچاہتی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”لا پتہ“ جلد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گی،اس حوالے سے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پراجیکٹ میں بھی اپنے کیرئیر کا منفردکردار اداکیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا۔

عائزہ نے کہا کہ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے اورپورے پاکستان میں میری اداکاری کو بھرپور پذیرائی ملی تھی جس سے میرے پرستاروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہو اتھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ نہیں لگواناچاہتی بلکہ ہر کردار میں منفرد نظر آنا چاہتی ہوں اور یہی کسی اداکار کا اصل امتحان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر چاہنے والوں کے دل جیت لئے

دوسری جانب یاد رہے کہ معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کا روپ دھار کر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔

Related Posts