اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( ف)کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے اعلان کردہ آزادی مارچ کو روکنے اور اپوزیشن رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام ( ف) سے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا۔
7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علمائے اسلام ( ف)کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری سے رابطہ کیا ہے۔