آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی کا جے یو آئی (ف) سے باضابطہ رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی کا جے یو آئی (ف) سے پہلا رابطہ

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( ف)کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے اعلان کردہ آزادی مارچ کو روکنے اور اپوزیشن رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام ( ف) سے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا۔

7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علمائے اسلام ( ف)کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری سے رابطہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیراعظم کا استعفیٰ ناممکن، فضل الرحمن چڑھائی کرنا چاہتے ہیں، حکومتی مذاکراتی ٹیم

حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج بروز اتوار مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی اور انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کے بغیر مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts