ڈربی /کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہفتہ کو لارڈز میں کھیلا جائیگا، میزبانی ٹیم اگلینڈ کو پاکستانی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز، لندن اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔
16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ٹرینٹ برج، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہیڈنگلے، لیڈز،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔
پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق قومی اسکواڈ لارڈز میں پہنچ چکا ہے کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے شام کو جم سیشن میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابر اعظم ساتھیوں کا اعتماد بڑھانے میں مصروف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








