سعودیہ،حج سیزن کے لیے مشاعرمقدسہ میں چاراسپتال تیارکرلئے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

حج درخواستوں کی وصولی یکم تا13مئی تک کی جائیگی،مفتی عبدالشکور
حج درخواستوں کی وصولی یکم تا13مئی تک کی جائیگی،مفتی عبدالشکور

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے سرکاری ترجمان حمد فیحان العتیبی کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات میں 4 اسپتال اس سال حج سیزن کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ اسپتالوں میں المشاعر مقدسہ میں 6 مراکز صحت کے علاوہ جبل الرحمت، مشرقی عرفات، منی الوادی اور موبائل فیلڈ اسپتال شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہیٹ اسٹروک کے 45 مراکز ہیں جن میں سے 23 جبل الرحمت میں اور 22 منی الوادی میں ہیں۔ جبل الرحمت اسپتال اور منی الوادی اسپتال میں 42 انتہائی نگہداشت کے بستر ہیں۔

اس کے علاوہ العتیبی نے بتایا اس سال حج سیزن پر 32 میڈیکل ٹیمیں مقرر ہیں۔ جن میں دارالحکومت کے اسپتالوں میں 10 اور مقدس مقامات میں 22 ٹیمیں شامل ہیں۔

36 ایمبولینسیں اس سال کی حج سیزن میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس کے شبہ اور حاجی پر علامات کی ظاہری شکل کی صورت میں کیس کو فوری طور پر اسپتال کے اندر مخصوص مقامات پر الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔

مقدس مقامات کے اندر لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے جہاں صحت کے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: خطبہ حج کا ترجمہ اُردو سمیت 10 زبانوں میں نشرکرنے کا فیصلہ

Related Posts