جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی 20 میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

I’m going to Pakistan, who coming with me: Chris Gayle

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اور ہر دل عزیز کرکٹر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے والے بلے باز بن گئے۔

دنیائے کرکٹ میں ” دی یونیورس باس ” کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز جوڑ کر بنایا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا‘‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل بیون نے کمنٹ میں لکھا ’’14 ہزار رنز، ایک بہت بڑا سنگ میل ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی پولیس کی کارروائی، شہریوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا پی ٹی آئی کا مقامی رہنما گرفتار

Related Posts