کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3پاکستانی ماہی گیر آج رات کراچی پہنچ گئے ، ریلوے اسٹیشن پر رقت انگیز مناظر،ماہی گیروں کی اپنے پیاروں سے لپٹ کرآنکھیں اشکبار ہو گئیں۔
بھارتی جیل میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 3پاکستانی ماہی گیرحسن ولد رمضان، وتو محمد ولد آچار بادیلہ اور جمن ولد رمضان رہائی پانے کے بعد 28جولائی کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔جنہیں کورونا باعث لاہور میں قرنطینہ میں کردیاگیا تھا۔
وہ گزشتہ رات شالیمار ایکسپریس کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے۔جہاں پر پہلے سے موجود خوشی سے نڈھال اپنے پیاروں سے لپٹ گئے، رہائی پاکر بھارت سے کراچی پہنچنے والے ماہی گیروں کو فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے الیکشن آ فسر ساجد سرہیو کی ہدایت پر منیجر شوکت حسین ، ناصربونیری اورصدیق چوہدری نے اپنے ماہی گیروں کا استقبال کیااور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور امدادی رقوم پیش کیں۔
رہائی پانے والے ماہی گیروں نے بتایا کہ بھارتی نیوی نے انہیں پاکستانی سمندری حدود سے شکار کے دوران گرفتار کیا ۔اور انہیں لے جاکر جیل میں قید کر دیا۔قید کے دوران انہیں بھوکا رکھا جاتا تھااور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک مسلسل روا رکھا جاتا رہا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں دیگر ماہی گیروں بھی بھارتی ظلم وجبربرداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا میں اضافہ، سندھ میں تعلیمی ادارے، انڈور ڈائننگ اورتفریحی مقامات پھر بند
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








