کورونا میں اضافہ، سندھ میں تعلیمی ادارے، انڈور ڈائننگ اورتفریحی مقامات پھر بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

کراچی: سندھ میں کورونا اورڈیلٹا وائرس پھیلنے لگا، حکومت نے وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی میں ایک بار پھر انڈور ڈائننگ اور اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ میں کورونا کیسز اور ڈیلٹاوائرس کے کیسز میں میں اضافے پر صوبائی ٹاسک فورس محکمہ صحت سندھ کی سفارشات پر عمل درآمد کی تجویز دی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں آگاہی
*گزشتہ روزکراچی میں نئے کیسزکی شرح 17اعشاریہ 11 فیصدتھی۔
*صوبےمیں نئےکیسزکی شرح 7اعشاریہ 4 فیصدہوگئی۔
*گزشتہ روز 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے،1201 کیس سامنےآئے۔

سندھ حکومت کے فیصلہ
* تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند ۔
* سنیما ، انڈور جمز اور انڈور کھیل بند ۔
* انڈور ڈائننگ کل رات سے بند ۔
* اسکول کلاس اول سے آٹھویں جمعہ سے بند ۔
* نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے

واضح رہے کہ کورونا کیسز کی چوتھی لہرکے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافر گاڑیوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیگی،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی بس اڈوں پرگاڑیوں میں خصوصی ٹیمز کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائیگی۔

علاوہ ازیں تفریحی وسیاحتی مقامات پر جانیوالی مسافر گاڑیوں میں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو مانیٹر کیاجائیگا،کورونا ایس اوپیز سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی مہم 18جولائی تک جاری رہیگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے،چیکنگ کے پہلے دن مسافروں، کنڈیکٹروں اور ڈرائیوروں کووارننگ دی گئی ہے۔

Related Posts