کراچی، حیدری پریمیئر کالج کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان قاتل نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے
نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے

کراچی: حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمان بریانی سینٹر پر قتل میں ملوث اور انتہائی مطلوب ڈاکو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ طور پر پولیس مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق بریانی سینٹر پر قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی فائرنگ سے پیرانی سنٹر کے مالک کا بھتیجا موقعے پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزمان نے 3 جولائی کے روز حیدری کے علاقے میں بریانی کی دکان میں ڈکیتی کی اور جاتے جاتے کاؤنٹر پر بیٹھے دکاندار کو گولی ماردی۔

دکاندار موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ آج ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے دوران 2 ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت نبی بخش اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پکوان سنٹر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام علی ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

آج صبح کے وقت حیدری پریمیئر کالج کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی

Related Posts