پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات مسترد کردئیے۔دفترِ خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ
پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر کے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت نے سپین بولدک میں طالبان کے خلاف فضائی کارروائی سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے بیان کے مطابق پاکستان نے اپنے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق پاکستان افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔ پاک فضائیہ نے افغان ائیرفورس سے کوئی بات چیت نہیں کی۔

زاہد حفیظ چوہدری کے بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

بیان کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں 40 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا ہے جو ہمسایہ ملک سے فرار ہو کر پاکستان آ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کیلئے پر عزم ہے۔ افغان نائب صدر کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ افغان امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز چین اور پاکستانی ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کے واقعہ پر تحقیقات ہورہی ہیں، حادثے کو دہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کوئی پہلو نظرانداز نہیں کرسکتے، چینی حکام سے رابطے میں ہیں،افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ہم مزید افغان مہاجرین لینے کے متحمل نہیں ہوسکتے،دفتر خارجہ

Related Posts