کراچی:پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے کہا ہے کہ عراقی ایئر لائن فلائی بغداد نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پی آئی اے کی 3پروازیں عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق عراقی شہر نجف سے کراچی کے لیے فلائی بغداد کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئی۔
پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلائی بغداد نجف اور بغداد سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی۔عراق جانے والے زائرین کے لئے یہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔
اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز:
دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا۔ پہلی پرواز پی کے 6459 فیصل آباد سے سکردو کے لئے 129 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔
افتتاحی پرواز کے موقع ایئر پورٹ پر تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ پی آئی اے ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ سے بھی سکردو کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








