واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: فیس بْک کا اہم اقدام ”ماہر“ کا امتیازی نشان دینے کی تیاری کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران فیس بک اور واٹس اپ کی جانب سے صارفین کی آسانی اور فائدے کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

Related Posts