صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں تونسہ روڈ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تونسہ روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں بس اور ٹریلر کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی جس کے بیشتر مسافر عید منانے کیلئے گھر جارہے تھے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر وندر ناکہ کھاڑی کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر بس اور کرین کا تصادم ہوا۔
مزید پڑھیں: لسبیلہ، مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی
قبل ازیں نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
آج سے 3 ماہ قبل یہ افسوسناک واقعہ خیرپور کے قریب اولڈ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں بس اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق ہو گئے
اپریل کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
رواں برس 3اپریل کے روز یہ حادثہ ہرن مینار موٹر وے انٹرچینج پر پیش آیا جہاں 2 بسیں لاہور کی طرف جاتے ہوئے تصادم کا شکار ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ، 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








