گرفتاری کے وقت ظاہر جعفر مکمل ہوش و حواس میں تھا، اسلام آباد پولیس

تازہ ترین

تازہ ترین

Noor Mukadam’s murder suspect was ‘in his senses’ when arrested: police

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ظاہر جعفر مکمل ہوش وہواس میں تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نور مقدم کوبڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے،اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو موقع سے گرفتار کیا اورموقع سے تمام فرانزک ثبوٹ اکٹھے کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے اور متاثرہ فیملی سے آئی جی نے ملاقات کی،اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ایک اسپیشل ٹیم بنائی ، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیاپر کچھ غلط چیزیں پھیلائی جا رہی ہیں ، ہم ہر صورت متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:نور مقدم کاقاتل عادی مجرم،برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ مل گیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن نے بتایا کہ ابتدائی مقدمہ یہ ہی ہے کہ نور مقدم دو دن سے گھر پر نہیں تھی،ہم گھر میں موجود ملازمین کی تفتیش بھی کر رہے ہیں۔ہمیں وہاں کے مقامی شہری نے اطلاع دی اور پتا چلا۔اس واقعہ میں کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ملزم نے حملہ کیا تو نشے میں نہیں تھا،ملزم سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے تفتیش میں فائرنگ سامنے نہیں آئی،گولی پھنسنے کی وجہ سے پسٹل نہیں چلا،ملزم نے مکمل ہوش و حواس میں انتہائی زیادتی کی ہے۔

کیس کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ہمارا فوکس واردات پر ہے ۔ملزم کاکوئی ذہنی علاج نہیں چل رہا تھا۔

Related Posts