اسلام آباد:پولیس نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے واقعہ کو ڈرامہ قرار دیدیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان سفیر اور ان کی بیٹی نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا،جب انہیں تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن بلایا گیا تو بتائے بغیر ہی پاکستان چھوڑ چکے تھے۔
سیف سٹی کیمروں ،گواہوں اور فوٹیج کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی اسلام آباد میں آزادانہ گھومتی رہی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جھوٹ نے تفتیشی ایجنسیوں اور پولیس کو گمراہ کیا ،لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:نور مقدم کاقاتل عادی مجرم،برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ مل گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








