کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد شادی ہال مالکان نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کاکہنا ہے کہ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں ،جہاں خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں انتظامیہ جرمانہ بھی کررہی ہے ، سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہم نے اپنی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے ، اجلاس میں ان پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، فیصلے کے خلاف ہم پر امن احتجاج کریں گے اورحکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں گے۔
مزید پڑھیں:تاجروں نے سندھ میں کاروبار 6بجے بند کرنیکا فیصلہ مستردکردیا،احتجاج کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








