سندھ میں نئی پابندیاں، شادی ہال مالکان کا احتجاج کا فیصلہ، ہنگامی اجلاس طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

Marriage Hall karachi

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد شادی ہال مالکان نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کاکہنا ہے کہ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں ،جہاں خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں انتظامیہ جرمانہ بھی کررہی ہے ، سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہم نے اپنی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے ، اجلاس میں ان پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، فیصلے کے خلاف ہم پر امن احتجاج کریں گے اورحکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں گے۔

مزید پڑھیں:تاجروں نے سندھ میں کاروبار 6بجے بند کرنیکا فیصلہ مستردکردیا،احتجاج کا اعلان

رانا رئیس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں احتجاج کراچی میں کیا جائیگاجس کے بعد احتجاج کا دائرہ صوبہ سندھ اور ملک بھر میں بڑھایا جائیگا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کورونا سے بچاؤ کے تحت سندھ ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے،فیصلوں میں تاحر نمائندگان کی مشاورت سے بہتری نہ لائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے،کورونا کے احتیاطی فیصلے غیرسودمند اور کورونا وباء سے زیادہ مہلک ہیں۔

Related Posts