ٹوکیو اولمپکس، جاپان کی 13سالہ کمسن کھلاڑی سونے کا تمغہ لے اُڑی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوکیو اولمپکس، جاپان کی 13سالہ کمسن کھلاڑی سونے کا تمغہ لے اُڑی
ٹوکیو اولمپکس، جاپان کی 13سالہ کمسن کھلاڑی سونے کا تمغہ لے اُڑی

ٹوکیو اولمپکس کے دوران جاپان کی 13 سالہ مومجی نشیہ نے تاریخ رقم کردی، اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں کمسن جاپانی کھلاڑی اپنے وطن کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مومجی نشیہ نے اولمپک کی تاریخ میں سب سے کمسن کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا ہے جو سونے کا تمغہ لے اڑیں۔ قبل ازیں سب سے کم عمر میں گولڈ میڈل کا ریکارڈ امریکا کے پاس تھا۔

امریکا کی مرجوری گیسٹررنگ 1936 میں برلن اولمپکس میں اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں جن کی عمر 13 سال 267دن تھی۔ رواں برس جاپان کے اعزازات میں بھرپور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اولمپکس میں پہلی بار اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں جاپان کو فاتح قرار دیا گیا۔جاپانی کھلاڑی یوٹو ہریگوم نے امریکا اور برازیل کو ہرا کر پہلی بار جاپان کیلئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ جاپانی شہری اولمپکس کے انعقاد پر نالاں تھے۔

قبل ازیں کورونا وباء کے باعث جاپان کے 3 لاکھ 50 ہزار شہریوں نے اولمپک مقابلے روکنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کردئیے تھے۔ جاپان کے 78فیصد شہریوں نے اولمپکس کے خلاف ووٹ دے کر انہیں روکنے کیلئے آمادگی ظاہر کی۔

رواں برس 23 جون کے روز سے ٹوکیو اولمپکس کا آغاز ہونے کے بعد سے جاپان کی رائے عامہ اولمپکس کے حق میں ہموار ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 80فیصد جاپانی شہری اولمپک مقابلوں سے خوش نظر آتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

آج سے 2 روز قبل ٹینس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین کی نادیہ کی چنوک اور لڈمیلا کی چنوک نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکی ساتھی تا رائنا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹوکیو اولمپکس سے باہر

Related Posts