لاہورمیں 3سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Accused of raping 3-year-old girl arrested in Lahore

لاہور:رائیونڈ میں 3سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی۔

رائیونڈسندرروڈکرسچن کالونی میں محمد سلیم نامی ملزم کی جانب سے 3سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گ تواسکول میں چھٹی ہونے پر بچی جب واپس آئی تو بچی کے کپڑے خون میں لت پت ہوئے پڑے تھے۔

مزید پڑھیں:ظاہر جعفر کی امریکی شہریت، نورمقدم کے والد کی دھمکی، کیا کیس الجھ رہا ہے ؟

بچی کی حالت خراب ہونے پر والدین بچی کو رائیونڈ انڈس ہسپتال لے کر گئے جبکہ والدین کی جانب سے 15 کال کرنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ تھانہ چونترہ کی حدود میں تیز دھار آلے سے کمسن بچے کے قتل کے دور ان زخمی ہونے والی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق 24 جولائی 2021ء کو 30 سالہ نسیم بی بی کو ملزم واجد نے ایک ویران سی جگہ پر بلایا اور پھر خنجر کے اس قدر وار کئے کہ نسیم بی بی کا 14 ماہ کا بچہ موقع پر دم توڑ گیا اور اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نسیم بی بی بھی دنیا چھوڑ گئی۔

Related Posts