اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کو دیکھ رہی ہے، شہروں کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 4 سو 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی شرح 7.50فیصد رہی۔
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،تین ہزار سے زائد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
کراچی میں ہسپتالوں کے پچاس فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے استعمال میں ہیں۔ کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپتالوں پر مسلسل دباؤؤ بڑھ رہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی وجہ سے کورونا وباء پر قابو پایا۔ جیسے ہی وباء میں کمی آتی ہے لوگ سمجھتے ہیں وباء ختم ہوگئی ہے دوبارہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وباء میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں ہم ملک بند کرکے اس وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس سے بہت لوگ متاثر ہوں گے۔
ملک بند کرکے وباء پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی وباء میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ پورے پورے شہر بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں۔
ایس او پیز پر مکمل عمل اورا سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرکے ہم نے اس وباء کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وباء ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرح 56.4فیصد ‘ خیبر پختونخوا میں 46.6فیصد ‘ کشمیر میں 44.4فیصد‘ پنجاب میں 37.4فیصد‘ سندھ اور بلوچستان میں 33فیصد ہے۔ ہم سندھ حکومت کی مکمل مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان پیکیج سے خطے کی 70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








