ہراسگی کے الزامات مسترد، مہروز وسیم نے عثمان مختار سے گفتگو کی آڈیو لیک کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہراسگی کے الزامات مسترد، مہروز وسیم نے عثمان مختار سے گفتگو کی آڈیو لیک کردی
ہراسگی کے الزامات مسترد، مہروز وسیم نے عثمان مختار سے گفتگو کی آڈیو لیک کردی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ مہروز وسیم نے ہراسگی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار سے گفتگو کی آڈیو لیک کردی ہے۔

اس سے قبل عثمان مختار نے کسی خاتون فنکارہ پر ہراسگی کے الزامات تو لگائے لیکن ان کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم مہروز وسیم نے خود آگے آتے ہوئے کہانی کا دوسرا رخ بیان کردیا اور انسٹا گرام پر معروف اداکار کا کردار بے نقاب کیا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehrooz Waseem (@artbymehrooz)

فنکارہ مہروز وسیم کا کہنا ہے کہ عثمان مختار نے ایک پارٹی کے دوران 2017 میں مجھے ہراساں کیا۔ اداکارہ و گلوکارہ کے دعوے کے مطابق عثمان مختار نے 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے دوران بھی انہیں ہراساں کیا۔

دوسری جانب عثمان مختار نے اداکارہ مہروز وسیم کے ہراسانی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کردوں گا۔ 27 جولائی کو عثمان مختار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیڑھ سال سے ایک خاتون آرٹسٹ مجھے بلیک میل اور ہراساں کر رہی ہے۔ 

قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے ہراسگی سے متعلق اپنی خبر کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پختہ اور کٹر نسائیت پسند ہوں۔

 عثمان مختار نے حال ہی میں ہراساں کیے جانے سے متعلق اپنی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جس کے بعد ان کے دعووں کا موازنہ بدفعلی کے مرتکب افراد سے کیا گیا جس پر عثمان مختار نے سخت ایکشن لینے کی دھمکی دے ڈالی۔

مزید پڑھیں: ہراسگی سے متعلق خبر کا غلط استعمال، عثمان مختار کی ایکشن لینے کی دھمکی

 

Related Posts