بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر کے خلاف فحش ویڈیوز کیس سے متعلق 11 شوبز شخصیات پر ہتکِ عزت اور 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے ممبئی ہائی کورٹ میں 29 میڈیا شخصیات اور ہاؤسز کو ہتکِ عزت کیس میں گھسیٹتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے پورنوگرافی کیس میں ہماری عزت و ناموس کی دھجیاں اڑا دیں۔
اپنے مقدمے کے متن میں اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ مدعا علیہان نے ہمارے کردار کی توہین کی، انہیں ہم سے معافی مانگنا ہوگی اور معذرت کے ساتھ ساتھ 25 کروڑ بھارتی روپوں کی صورت میں ہتکِ عزت کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
بار اینڈ بینچ ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے جن میڈیا ہاؤسز پرہتکِ عزت کا دعویٰ کیا ان میں نیو انڈین ایکسپریس، انڈیا ٹی وی، فری پریس جرنل، این ڈی ٹی وی، فیس بک اور انسٹا گرام کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں۔
کیس میں شلپا شیٹھی نے بھارتی عدالت سے مطالبہ کیا کہ فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہتکِ عزت پر مبنی توہین آمیز مواد ہٹایا جائے۔ راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے موبائل ایپ کیلئے فحش ویڈیوز بنائیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل فحش ویڈیوز کیس میں چھاپہ پڑنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا پر برس پڑیں، کہنے لگیں کہ تم نے خاندان کی عزت مٹی میں ملا دی ہے۔
رواں ہفتے کے دوران ممبئی پولیس نے پورنوگرافی کیس میں گرفتار بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا اور اہلیہ شلپا شیٹھی کے مابین پولیس چھاپے کے دوران ہونے والی گفتگو کھول کر رکھ دی۔
مزید پڑھیں: فحش ویڈیوز کیس، تم نے خاندان کی عزت مٹی میں ملا دی۔شلپا شیٹھی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








