ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان، اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کی فلم مجھ سے شادی کرو گی کے 17 برس مکمل ہو گئے جس پر سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی چلائی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے فین کلب کی جانب سے کہا گیا کہ سلمان خان کی فلم مجھ سے شادی کرو گی، کی ریلیز کو 17 برس مکمل ہوچکے ہیں جس پر ہم مداحوں کے شکرگزار ہیں۔
Thanks for all the love and support 17YEARS OF MSK
— Salman Khan FC ⭐™ (@SalmanKhan_) July 31, 2021
خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم مجھ سے شادی کرو گی میں ان کے علاوہ اکشے کمار، پریانکا چوپڑا، امریش پوری، راج پال یادیو، قادرخان، ستیش شاہ اور اپسنا سنگھ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
فلم کی کہانی بھارت کے علاوہ اردو اور ہندی سمجھنے والے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہوئی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سلمان خان اور اکشے کمار نے مزاحیہ اداکاری سے فلم کی کہانی میں جان ڈال دی۔
اسی برس 2004 میں سلمان خان کی دیگر فلمیں دل نے جسے اپنا کہا، پھر ملیں گے اور گرو بھی ریلیز ہوئیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا، تاہم دیگر فلمیں مجھ سے شادی کروگی کی طرح مزاحیہ نہ ہونے کے باعث کم درجے پر رہیں۔
سلمان خان کی دیگر فلموں میں رواں برس ریلیز کی گئی رادھے، سلطان، بجرنگی بھائی جان، وانٹیڈ اور بھارت شامل ہیں۔ آخرالذکر فلم بھارت میں سلمان خان کے ہمراہ قطرینہ کیف کا کردار ناظرین نے بے حد سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فحش ویڈیوز، شلپا کا 11شوبز شخصیات پر25کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








