کراچی: سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا، گاڑی میں دوافراد کے سفر کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی وجہ سے لوگوں کو ویکسی نیشن میں دشواری پیش آرہی تھی۔
دوسری جانب لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ ٹریفک پولیس ایک کے بجائے تین چالان کاٹ رہی ہے۔
ایم اے جناح روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کا پہلا چالان ڈبل سواری، دوسرا ہیلمٹ نہ پہننے اور تیسرا ماسک نہ لگانے پر کیا جارہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات اور نئے کیسز میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سندھ حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








