کورونا ویکسینیشن، مشتعل افراد نے ایکسپو سینٹر کے شیشے اور دروازئے توڑ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا ویکسینیشن، مشتعل افراد نے ایکسپو سینٹر کے شیشے اور دروازئے توڑ دئیے
کورونا ویکسینیشن، مشتعل افراد نے ایکسپو سینٹر کے شیشے اور دروازئے توڑ دئیے

کراچی:شہر قائد میں سندھ حکومت کی جانب سے لگائے لاک ڈاؤن اور سخت پابندیوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانے پہنچ گئی، اسی دوران لائن میں کھڑے افراد مشتعل ہوگئے،مشتعل افراد نے ایکسپو سینٹر کے شیشے اور دروازئے توڑ دئیے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر میں عوام کے مشتعل ہونے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، مشتعل افراد نے نرسنگ اسٹاف کے سر پھاڑ دئیے، حملہ ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 پر ہوا،سکیورٹی پر تعینات اسکاؤٹس اہلکار بھی زخمی، ایک ہال بند، صرف ایک ہال میں ویکسینیشن جاری ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث کراچی والوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، ملک کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں لمبی لائنیں لگ گئیں۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بنائے گئے ویکسینیشن سینٹر میں کرونا کی مہلک وبا سے بچنے کیلیے دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔ لائنوں میں ایس او پیز پر عملدآمد نہیں ہورہا۔

ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن کیلیے خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شکوہ کیا کہ حکام کو چاہیے وہ سینٹرکو مزید وسیع کریں۔

مزید پڑھیں: 8 دن لاک ڈاؤن کرکے کورونا کو کیسے روکا جائے گا؟ فیصل سبزواری

دوسری جانب کرونا ویکسینیشن کیلئے آنیوالوں نے ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کردیا۔اس سے قبل ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانیوالوں کے رش کے باعث ویکسین میں کمی آئی تھی تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے اب ویکسین آگئی ہے۔

Related Posts