کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ عوام یو ٹرن سے تنگ آ گئے ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ہورہی ہے،مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانی کرنسی زوال کا شکار ہے، ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی سے دوچار ہے۔
یہ بات آج انہوں نے گھوٹکی سٹی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مختلف مقامات پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور لوگوں سے ان کے پیاروں کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ولیج چنگلانی میں انجینئرسلیم خان کلوڑ، اعجاز کلوڑ، ولیج کونھارا میں رشید بھٹو، ولیج جمعو بھٹو میں ھدایت اللہ بھٹو، ولیج رئیس ابراہیم چاچڑ میں، رئیس ظہور احمد چاچڑ، ولیج صادق لکھن میں، حافظ محمد یوسف لکھن اور ولیج عبدالحمید چاچڑ میں، عبدالحمید چاچڑ سے ان کے پیاروں کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کا کشمیر کاز کا مکمل ساتھ دینے کا عزم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








